مخدوم سید افتخار حسن گیلانی ولد مخدوم الملک سید شمس الدین گیلانی 23 دسمبر 1958کو بہاولپور میں پیدا ہوئے ۔آپ نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے 1979میں گریجوایشن کی ۔آپ گیلانی خاندان کے سر براہ ہیں اور دربا رقادریہ اوچ شریف کے سجادہ نشین ہیں۔ آپ زمیندار ہیں جنہوں نے 1990-92 میں بطور کونسلر، تحصیل کونسل،اوچ شریف ،رکن ضلع کونسل بہاولپور ؛1992-93کے دوران رکن بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی 2002-07کےد وران چیئر مین سٹیئرنگ کمیٹی ضلع بہاولپور اور 2005-07کے دوران چئیر مین الاٹمنٹ کمیٹی ضلع بہاولپور خدمات سر انجام دیں۔آپ 1997-99،2002-07 اور 2008-13کے دوران رکن پنجاب اسمبلی رہے اور 1997-99 اور 2008-13 کے دوران بطورچئیرمین قائمہ کمیٹی برائے ایس اینڈ جی اے ڈی اور 2002-07کے دوران بطور مشیر وزیراعلیٰ خدمات سر انجام دیں اور مسلسل چوتھی بار حالیہ پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ۔ آپ بہت سے بیرونی ممالک کاسفر کر چکے ہیں ۔آپ کے والدگرامی مخدوم الملک سید شمس الدین گیلانی 1958-77کے دوران اسمبلی ہذا کے رکن رہے ۔آپ کے نانا میاں محمد ابراہیم علی برق 1946-47کے دوران رکن پنجاب قانون ساز اسمبلی /وزیر تعلیم 1947-49کے دوران رکن مغربی پنجاب قانون ساز اسمبلی 1962-65کے دوران رکن صوبائی اسمبلی مغربی پاکستان اور رکن قومی اسمبلی رہے ۔آپ کےبھتیجے سید علی حسن گیلانی 2002-07کےد وران رکن قومی اسمبلی رہے ۔