مہر اعجاز احمد اچلانہ ولد مہر بہادر اچلانہ 15 جنوری 1966 کو لیہ میں پیدا ہوئے۔آپ لاء گریجوایٹ ہیں ۔ایک زمیندار ہونے کی حیثیت سے آپ 1991-93 اور 1998-99کے دوران رکن ضلع کونسل لیہ رہے 2002-07اور 2008-13کے دوران رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہے ۔2013 کے عام انتخابات میں مسلسل تیسری بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے اوردسمبر 2016 میں وزارت برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب کا قلمدان سنبھالنے سے قبل پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ فرائض سر انجام دے رہے تھے ۔آپ سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات ،ایران ،ناروے،سویڈن اور ڈنمارک کا سفر کرچکے ہیں ۔آپ کی اہلیہ محترمہ ریحانہ اعجاز 2008-13کے دوران رکن پنجاب اسمبلی رہیں اوربطور چئیرپرسن قائمہ کمیٹی برائے ٹورازم اینڈ ریزارٹ ڈویلپمنٹ فرائض سر انجام دیئے ۔آپ 2008 میں بیک وقت ایم پی ایزرہنے والے پنجاب اسمبلی کی تاریخ کے پہلے میاں بیوی تھے ۔
حکومتی ادارے | عہدہ | عرصئہ ملازمت |
---|---|---|
پنجاب گورنمنٹ | پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ | 12-12-13 to 26-11-16 |