سردار شہاب الدین خان سیہٹر ولد بہرام خان سیہٹر یکم مئی 1968 کو لیہ میں پیدا ہوئے ۔آپ گریجوایٹ ہیں ۔ایک زمیندار ہونے کی حیثیت سے 2013 کے عام انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے اور بطور چئیر مین ،قائمہ کمیٹی برائےسپیشل ایجوکیشن فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔1998-99کےد وران رکن ،ضلع کونسل لیہ اور 2001-05کےد وران ضلع ناظم ،ضلع لیہ رہے ۔آپ کے والد 1977 میں ایم این اے تھے۔آپ کے انکل سردار جہانگیر خان سیہٹر 1985-88 اور 1993-96کے دوران رکن قومی اسمبلی رہےاور آپ کے کزن سردار بہادر خان سیہٹر 2002-07 اور 2008-13کے دوران رکن قومی اسمبلی رہے اور بطور وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار بھی فرائض سرنجام دئیے ۔
رہائشی : 060-6414600 , موبائل : 0346-4990904 , موبائل : 0335-58801412
ملک | دورہ کا مقصد | دورانیہ |
---|---|---|
سعودی عرب | عمرہ | 2007 |
برطانیہ | نجی دورہ | 1985 |
رشتہ | نام | ایوان | عہدہ | مدت |
---|---|---|---|---|
والد | سردار محمد بہرام خان | قومی اسمبلی پاکستان | 1977-1978 | |
انکل | سردار محمد جہانگیر خان | قومی اسمبلی پاکستان | 1985-1988, 1993-1997 | |
کزن | سردار بہادر خان | قومی اسمبلی پاکستان | 2002-2008, 2008-2013 |