پیر کاشف علی چشتی ولد پیر اللہ یار چشتی 07 دسمبر 1972 کو لاہور میں پیدا ہوئے ۔آپ نے ابتدائی تعلیم ایچیسن کالج لاہور سے حاصل کی اور بعد ازاں 1995 میں یونیورسٹی آف ایسیکس،یوکے سے اکاؤنٹنگ ،فنانس اور اکنامکس میں گریجوایشن کی اور پھر 1997 میں مانچسٹر بزنس سکول یو کے سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔آپ 1996میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل بزنس ایکسچینج پروگرام میکگل یونیورسٹی مونٹریال ،کینیڈا میں شریک ہوئے ۔آپ کارپوریٹ بینکنگ میں کئی سالہ تجربہ رکھتے ہیں ۔آپ 2002-07کے دوران رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہے۔آپ 2008-13کے دوران پبلک اکاؤنٹس کمیٹی 1 کے رکن رہے اور بطور چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی برائے خواندگی وغیر رسمی بنیادی تعلیم فرائض سر انجام دئیے ۔آپ زمیندار پیشہ ہیں جو 2013 کے عام انتخابات میں مسلسل تیسری مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے اور رکن سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔آپ متعد د بار بیرون ممالک کا سفر کر چکے ہیں ۔آپ کے والد گرامی 1977 ،1985-88 ،1988-90 اور 1990-93کے دوران رکن پنجاب اسمبلی رہے اور آپ کے چچا پیر علی گوہر چشتی اور پیر غلام علی چشتی دونوں 1965-69کے دوران مغربی پاکستان کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے ہیں۔