پروفائل

پرنٹ کریں

جناب ?ح?د اکبر ح?ات ہراج

پی پی ۔ 212 (خانیوال ۔ I)

اسمبلی دور : 2013-2018(16ویں اسمبلی)

  • پوزیشن
  • رکن: انفارمیشن و ثقافت, خصوصی تعلیم
  • تعلیمی قابلیت
  • ایم ایس سی
    ایم بی اے
  • پیشہ
  • کاشتکار
    تاجر
    سیاست
  • پارٹی
  • ای میل
  • pp212@pap.gov.pk Email Your MPA
  • والد کا / شوہر کا نام
  • ?ہر?ح?د خضر ح?ات ہراج
  • ازدواجی حیثیت
  • شادی شدہ
  • بچے
  • 2
  • تاریخ پیدائش
  • 18 اپریل 1973ء
  • پیدائش کی جگہ
  • ??تا?
  • مذہب
  • اسلام
  • تاریخ حلف برداری
  • 01 جون 2013ء

ذاتی کیریئر اور دلچسپی

جناب محمد  اکبر حیات ہراج ولد مہرخضرحیات ہراج 18 اپریل 1973 کو ملتان میں پیدا ہوئے۔آپ نے 1993 میں گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجوایشن کی اور 1996 میں قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے ایم ایس سی (آئی آر) اور امریکن انٹرکانٹیننٹل  یورنیورسٹی لاس اینجلس ،یو ایس اے سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ۔آپ نے 1996-97کے دوران  انٹلیجنس بیورو میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرائض سر انجام دئیے اور 2002-04کے دوران پیمرا (PEMRA)میں بطور کنسلٹنٹ خدمات سر انجام دیں ۔آپ ایک زمیندار  ہیں  جو 2004-09کے دوران تحصیل ناظم کبیر والا رہے اور 2013 کے عا م انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے ۔’’پاکستان کے داخلی مسائل کراچی میں تشدد کی ایک کیس سٹڈی ‘‘ کے عنوان سے ایک تصنیف /ایم ایس سی  تھیسسزبھی ان کے نام سے شائع ہوچکی  ہے۔آپ سعودی عرب ،یوکے،یوایس اے ،اٹلی ،سوئٹزرلینڈ ،مصر اور یو اے ای کا دورہ کر چکے ہیں ۔آپ  کے بھائی رضاحیات ہراج  2002-08،2008-13کے دوران قومی اسمبلی کے رکن رہے اور موجودہ ایم این اے ہیں ۔آپ کے چچا سردار اللہ یار ہراج1985-88،1988-90،1990-93 اور1993-96کے دوران رکن پنجاب اسمبلی رہے اور بطور وزیر منرل ڈویلپمنٹ فرائض سر انجام دئیے۔آپ  کے ایک اور چچا مہراقبال ہراج 1962-69کے دوران  مغربی پاکستان کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے اور1988-90اور1993-96 کے دوران رکن قومی اسمبلی رہے اورآپ کے ماموں نجف خان سیال 2002-07اور  2008-13کےد وران  رکن پنجاب اسمبلی  رہے اور موجودہ ممبر قومی اسمبلی ہیں ۔

مستقل پتہ

  1. Chowki Haraj, P.O Sardarpur, Tehsil Kabirwala, District Khanewal.
  2. 100-E, Phase-VIII, DHA, Lahore.

رہائشی :  0614-783786 , موبائل :  0333-8823572 , موبائل :  0300-8638222

سابقہ سرکاری عہدے

حکومتی ادارے عہدہ عرصئہ ملازمت
لوکل گورنمنٹ تحصیل ناظم, کبیروالہ 2004-2009

دوسرے ممالک کا دورہ

ملک دورہ کا مقصد دورانیہ
ریاست ہائے متحدہ امریکہ نجی دورہ, تعلیم 2000, 2004
مصر نجی دورہ
اٹلی نجی دورہ
سعودی عرب عمرہ,حج
سویٹزر لینڈ نجی دورہ
متحدہ عرب امارات نجی دورہ
برطانیہ نجی دورہ 2008, 2009, 2010, 2011

موجودہ یا سابقہ اسمبلیوں میں عزیزواقارب

رشتہ نام ایوان عہدہ مدت
بھائی رضا حیات ہراج قومی اسمبلی پاکستان 2002-2008, 2008-2013, 2013-till date
انکل سردار اللہ یار ہراج صوبا ئی اسمبلی پنجاب 1985-1988, 1990-1993
انکل نجف خان سیال صوبا ئی اسمبلی پنجاب 2002-2007, 2008-2013
انکل نجف خان سیال، ایم این اے قومی اسمبلی پاکستان 2013-till date

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات