رانا اعجاز احمد نون ولد رانا شوکت حیات نون 8اپریل 1968 کو ملتان میں پیدا ہوئے ۔آپ نے ابتدائی تعلیم ایچیسن کالج لاہور سے حاصل کی اور 1989 میں گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجوایشن کی۔آپ ایک زمیندار ہیں جو 1998-99کے دوران رکن ضلع کونسل ،2001-02کے دوران ناظم یونین کونسل اور 2003-04کے دوران بطور چیئرمین مارکیٹ کمیٹی شجاع آباد ،ملتان فرائض سر انجام دیتے رہے ۔آپ 2002-07 اور 2008-13 کے دوران رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہے اور 2013 کے عام انتخابات میں مسلسل تیسری مرتبہ پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔آپ کا تعلق ملتان کے ایک معروف سیاسی گھرانے سے ہے۔آپ کے والد گرامی 1985-88کے دوران رکن قومی اسمبلی رہے ۔آپ کے تایا رانا گل محمد نون 1951-55کے دوران قانون ساز صوبائی اسمبلی پنجاب کے رکن اور 1956-58 میں صوبائی اسمبلی مغربی پاکستان کے رکن رہے ۔اور آپ کے چچا رانا تاج احمد نون 1972-77،1977 اور 1988-90 کے دوران ممبر قومی اسمبلی رہے ۔آپ کے کزن رانا سہیل احمد نون 1994 میں رکن پنجاب اسمبلی اور مشیر وزیر اعلیٰ اور پارلیمانی سیکرٹری برائے صنعت رہے ۔آپ کے ایک اور کزن رانا قاسم نون 2002-07 میں پنجاب اسمبلی کے رکن اور وزیر برائے محنت وزرعی مارکیٹنگ بھی رہے۔
موبائل : 0300-9630588 , موبائل : 0302-8733665 , موبائل : 0333-6106666
حکومتی ادارے | عہدہ | عرصئہ ملازمت |
---|---|---|
صوبائی اسمبلی پنجاب | ایم پی اے | 2002-07, 2008-13 |
ضلع کونسل | رکن، ملتان | 1998-99 |
لوکل گورنمنٹ | ناظم یونین کونسل | 2001-02 |
رشتہ | نام | ایوان | عہدہ | مدت |
---|---|---|---|---|
والد | شوکت حیات نون | قومی اسمبلی پاکستان | 1985-88 | |
دادا | رانا گل محمد نون | قانون ساز اسمبلی پنجاب | 1951-55 | |
دادا | رانا گل محمد نون | صوبائی اسمبلی مغربی پاکستان | 1956-58 | |
انکل | رانا تاج احمد نون | قومی اسمبلی پاکستان | 1972-77, 1977, 1988-90 | |
کزن | رانا سہیل احمد نون | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 1994 | |
کزن | رانا قاسم نون | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 2002-07 |