جناب شوکت حیات خان بوسن ولد خضرحیات خان بوسن 4 نومبر 1968 کو ملتان میں پیدا ہوئے۔ آپ نے میٹرک تک تعلیم حاصل کی ۔آپ ایک زمیندار ہیں جو 1997-99کے دوران رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہے ۔2003-05 کے دوران تحصیل ناظم ضلع ملتان اور 2005-10کے دوران ٹاؤن ناظم بوسن ٹاؤن رہے ۔آپ 2013 کے عام انتخابات میں دوسری بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ۔آپ کے دادا جناب خان محمد اکرم خان بوسن 1951-55 میں قانون ساز اسمبلی کے رکن رہےاور 1962-69کے دوران مسلسل دو بار قومی اسمبلی کے رکن اور سینیٹر رہے۔آپ کے بھائی جناب سکندر حیات خان بوسن 1985-93کے دوران مسلسل تین بار رکن پنجاب اسمبلی رہے ۔1997-99 اور 2002-07 کے دوران ممبر قومی اسمبلی رہے (وزیرمملکت کے ساتھ ساتھ وزیر خوراک و زراعت فرائض سر انجام دیئے)اور موجودہ ایم این اے ہیٕں اور بطور وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔ آپ کے بھتیجے جناب محمد حسنین بوسن 2002-07کے دوران رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہے اورآپ کے سسر جناب غلام قاسم بوسن1985-88 میں پنجاب اسمبلی کے رکن تھے۔
حکومتی ادارے | عہدہ | عرصئہ ملازمت |
---|---|---|
صوبائی اسمبلی پنجاب | ایم پی اے | 1997-99 |
لوکل گورنمنٹ | تحصیل ناظم, ملتان | 2003-05 |
لوکل گورنمنٹ | ٹاؤن ناظم، بوسن ٹاؤن | 2005-10 |
رشتہ | نام | ایوان | عہدہ | مدت |
---|---|---|---|---|
دادا | خان محمد اکرم خان | قانون ساز اسمبلی پنجاب | 1951-55 | |
دادا | خان محمد اکرم خان | قومی اسمبلی پاکستان | 1962-69 | |
دادا | خان محمد اکرم خان | سینٹ اًف پاکستان | ||
بھائی | سکندر حیات خان بوسن | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 1985-93 | |
بھائی | سکندر حیات خان بوسن | قومی اسمبلی پاکستان | 1997-99, 2002-07 | |
بھائی | سکندر حیات خان بوسن | قومی اسمبلی پاکستان | 2013-till date | |
بھانجا یا بھتیجا | محمد حسین بوسن | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 2002-07 | |
سُسر | غلام قاسم بوسن | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 1985-88 |