میاں یا ور زمان ولد میاں محمد زمان 21 مارچ 1961 کو اوکاڑہ میں پیدا ہوئے۔آپ نے ابتدائی تعلیم صادق پبلک سکول بہاولپور سے حاصل کی اور 1980 میں گورنمنٹ کالج اوکاڑہ سے گریجوایشن کی۔آپ ایک زمیندار ہیں جو 2002-07اور2008-13کے دوران صوبائی اسمبلی پنجاب کے رکن رہے ۔آپ 2013 کے عام انتخابات میں مسلسل تیسری بار پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور بطور وزیر آبپاشی فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔آپ کا تعلق ایک معروف سیاسی گھرانے سے ہے۔آپ کے دادا میاں غلام محمد 1951-55 کے دوران قانون ساز اسمبلی پنجاب کے رکن رہے اورآپ کے والد گرامی 1985-88،1990-93،1997-99کے دوران قومی اسمبلی کے رکن رہے اور بطور وزیرمملکت ،بطور وفاقی وزیر اور بطور چیئرمین ،فیڈرل لینڈ کمیشن فرائض سر انجام دیتے رہے ۔
حکومتی ادارے | عہدہ | عرصئہ ملازمت |
---|---|---|
صوبائی اسمبلی پنجاب | ایم پی اے | 2002-07, 2008-13 |
پنجاب گورنمنٹ | وزیر برائے آبپاشی | 11-06-13 to 28-11-16 |
رشتہ | نام | ایوان | عہدہ | مدت |
---|---|---|---|---|
دادا | میاں غلام محمد | قانون ساز اسمبلی پنجاب | 1951-55 | |
والد | میاں محمد زمان | قومی اسمبلی پاکستان | 1985-88, 1990-93, 1997-99 |