میاں محمد منیر ولدمیاں فتح محمد 13 دسمبر 1954 کو اوکاڑہ میں پیدا ہوئے۔آپ نے 2002 میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے گریجوایشن کی۔آپ ایک زمینداراور کاروباری شخصیت ہیں جو 2013 کے عام انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے اور بطور پارلیمانی سیکرٹری برائے آبکاری و محصولات فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ آپ 1987-91 کے دوران میونسپل کمیٹی اوکاڑہ کے کونسلر رہے اور 1992-94 کے دوران میونسپل کمیٹی اوکاڑہ کے چیئر مین رہے 1989-2011 کے دوران آپ نے رکن بورڈ آف گورنرز پی سی بی، 1996-2011 کے دوران بطور منیجر،پاکستان کرکٹ ٹیم 1989-2007 کے دوران بطور صدر ،لاہور ڈویژنل کرکٹ ایسوسی ایشن اور 2008-11 کے دوران بطور صدر ملتان ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن خدمات سر انجام دیں ۔آپ 2009-14 کے دوران لان ٹینس ایسوسی ایشن پنجاب کے نائب صدر بھی رہے ۔آپ نے 2009-13 کے دوران فارمر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ایگزیکٹو ممبر کے طور پر خدمات سر انجام دیں ۔آپ نے متعدد بار بیرون ممالک کے سفر کیے ۔آپ کے انکل میاں عبدالحق رکن قومی اسمبلی رہے اور پارلیمانی سیکرٹری کے فرائض بھی سر انجام دیئے۔آپ کے ایک اور چچا میاں غلام محمد 1951-55 کے دوران قانون ساز اسمبلی پنجاب کے رکن رہے ۔آپ کےکزن میاں محمد زمان ایم این اے رہے اور بطور وزیرمملکت فرائض سر انجام دئیے ۔آپ کے ایک اور کزن میاں محمد اصغر 2002-07 کے دوران رکن پنجاب اسمبلی رہے اور آپ کے بھتیجے میاں یا ور زمان 2002-07 کے دوران رکن پنجاب اسمبلی رہے اور موجودہ اسمبلی میں صوبائی وزیر برائے آبپاشی فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔