سید رضاعلی گیلانی ولد سید افضال علی شاہ گیلانی 30اپریل 1975 کو پیدا ہوے۔ایچیسن کالج لاہور سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد آپ نے گورنمنٹ کالج لاہور سے 1995 میں گریجوایشن کی اور فلاڈیلفیا یونیورسٹی فلاڈیلفیا سے 1999 میں ایم ایس سی (ٹیکسٹائل مارکیٹنگ) کی ڈگری حاصل کی ۔آپ 2000-01 کے دوران ناظم یونین کونسل نمبر 110 حجرہ رہے، 2002-07اور 2008-13 کے دوران رکن پنجاب اسمبلی رہے اور 2003-07 کے دوران وزیر برائے ہاؤسنگ ،اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجئیرنگ کے طور پر فرائض سر انجام دئیے۔آپ چھوٹی عمر میں وزیر بن گئے ۔آپ ایک زمیندار ہیں جو 2013 کے عام انتخابات میں مسلسل تیسری مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے ۔آپ متعدد بار بیرون ملک سفر کر چکے ہیں اور جرمنی،یوایس اے،آسٹریلیا ،یو کے ،ترکی اور یو اے ای کے دورے کر چکے ہیں اور مختلف قومی اور بین الاقوامی سیمینار اور کانفرنسوں میں شرکت کر چکے ہیں ۔آپ کے والد گرامی 1985 تا1999 رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہے اور1985-87 کے دوران وزیر صحت اور مواصللات وتعمیرات بھی رہے ،1988-90 کے دوران وزیر ہاؤسنگ ،فزیکل اینڈ انوائرنمنٹل پلاننگ رہے اور 1997-99 کے دوران وزیرہاؤسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ رہے۔آپ کا خاندان 1985 سے مسلسل یہ سیٹ جیت رہا ہے ۔
رہائشی : 042-99239363 , موبائل : 0300-8406222 , موبائل : 0321-4066656 , فیکس : 042-35748486
حکومتی ادارے | عہدہ | عرصئہ ملازمت |
---|---|---|
ضلع کونسل | ناظم | 2000-2001 |
صوبائی اسمبلی پنجاب | وزیر برائے ھاؤسنگ اینڈ اربن ڈیویلپمنٹ | 2002-2007 |
صوبائی اسمبلی پنجاب | ایم پی اے | 2008-2013 |
ملک | دورہ کا مقصد | دورانیہ |
---|---|---|
ریاست ہائے متحدہ امریکہ | سرکاری دورہ | 2004 |
ایران | سرکاری دورہ | 2009 |
ملائیشیا | نجی دورہ | 2006 |
سعودی عرب | نجی دورہ | |
ترکی | سرکاری دورہ | 2005 |
متحدہ عرب امارات | نجی دورہ |