پروفائل

پرنٹ کریں

سردار ?ح?د آصف ?کئ?

پی پی ۔ 183 (قصور ۔ IX)

اسمبلی دور : 2013-2018(16ویں اسمبلی)

  • پوزیشن
  • رکن: امور پرورش حیوانات و ڈیری ڈویلپمنٹ , مال , ریلیف و اشتمال اراضی
  • پارٹی
  • ای میل
  • pp183@pap.gov.pk Email Your MPA
  • والد کا / شوہر کا نام
  • سردار ?ح?د عارف ?کئ?
  • مذہب
  • اسلام
  • تاریخ حلف برداری
  • 01 جون 2013ء

ذاتی کیریئر اور دلچسپی

سردارمحمد آصف نکئی ولد سردار محمد عارف نکئی  28 اگست 1960 کو قصور میں پیداہوئے ۔ آپ نے  1983 میں پنجاب یونیورسٹی  لاہور سے گریجوایشن کی ۔ آپ 2001-02 کے دوران ناظم تحصیل کونسل  پتوکی رہے ۔ آپ 2002 میں منعقد ہونے والے  عام انتخابات  میں دو نیشنل اسمبلی  سیٹوں  این اے ۔141 اور این اے ۔142پر ممبر  منتخب ہوئے اور 2002-07 کے دوران  بطور رکن قومی اسمبلی  اور بطور  وزیر مملکت  برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس خدمات سرانجام دیں ۔ آپ نے وزیراعظم اور صدر کے نمائندے کی حیثیت سے  امریکہ ، برطانیہ ، جرمنی ، سپین ، اٹلی  کے سرکاری دورے کیے ۔ آپ ایک زمیندار ہیں  جو 2008-13 کے دوران صوبائی اسمبلی پنجاب  کے رکن رہے ۔ آپ 2013کے عام انتخابات میں مسلسل  دوسری بار  پنجاب اسمبلی  کے رکن منتخب ہوئے ۔ آپ ایک  شہرت یافتہ  اور نامور سیاسی گھرانے  سے تعلق رکھتے ہیں ۔ آپ کے والد گرامی  مسلسل چار مرتبہ 1985-88، 1988-90، 1990-93 اور 1993-96 کے دوران  پنجاب اسمبلی کے رکن رہے اور بطور وزیر مال ، وزیر جنگلات  ،وزیر لائیو سٹاک  اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، وزیر صنعت  ومنرل ڈویلپمنٹ  اور 1995-96 کے دوران بطور وزیراعلیٰ پنجاب خدمات سرانجام  دیں ۔ آپ  کے بھائی  سردار پرویز حسن  2002-07 کے دوران پنجاب اسمبلی  کے رکن رہے ۔آپ  کے چچا  سردار عبدالحامد نکئی  1962-64 ،1965-69 اور 1985-88 کے دوران قومی اسمبلی  کے رکن رہے ۔ آپ کے کزن  سردار طالب حسین نکئی  1988-90، 1993-96، 2002-07، 2008-13 کے دوران  قومی اسمبلی  کے رکن رہے  اور 2008-13 کے دوران  بطور وفاقی وزیر  ہاؤسنگ  خدمات سرانجام  دیتے رہے ۔

مستقل پتہ

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025