جناب محمد انیس قریشی ولد محمد یسٰین 10 مارچ 1946 کو قصور میں پیدا ہوئے ۔ آپ نے 1967 میں گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے (انگریزی )کی ڈگری حاصل کی ۔ آپ نے برمنگھم یونیورسٹی (برطانیہ )سے 1990 میں ڈویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر ڈگری حاصل کی اور 2005 میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے لاءمیں گریجوایشن کی ۔آپ نے سول سروسز میں شمولیت اختیار کی اور 1992-93 اور 2005میں بالترتیب ڈپٹی کمشنر اور ڈی سی او خوشاب خدمات سرانجام دیں ۔1999-2001 کے دوران ڈپٹی کمشنر نارووال رہے ۔2001-03 کے دوران ڈی سی او منڈی بہاؤالدین ، 2004 میں بطور ڈی سی او مظفر گڑھ ، 2004-05 کے دوران ڈی سی او لیہ خدمات سرانجام دیں اور 2006 میں بطور ممبر بورڈ آف ریونیو خدمات سرانجام دیتے ہوئے ریٹائر ہوئے ۔ آ پ کو 1989 میں ایک سال کےلئے حکومت پنجاب کی جانب سے اعلیٰ تعلیم کےلئے برٹش کونسل سکالرشپ پر بھی بھیجا گیا ۔آپ نے برطانیہ ، کینیڈا ،امریکہ ،سعودی عرب کے دورے کیے ۔ آپ ایک سابق سول سرونٹ ہیں جو 2013 کے عام انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے ۔
ملک | دورہ کا مقصد | دورانیہ |
---|---|---|
ریاست ہائے متحدہ امریکہ | نجی دورہ | 2002 |
کینیڈا | نجی دورہ | 2002 |
سعودی عرب | نجی دورہ | 2003 |
برطانیہ | سرکاری دورہ | 1989-1990 |