جناب خرم اعجاز ولد اعجا زاحمد 10ستمبر 1980 کو لاہور میں پیدا ہوئے ۔آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم لارنس کالج مری سے حاصل کی اور 2001 میں گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجوایشن کی اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے 2004 میں بشریات میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی ۔آپ ایک کاروباری شخصیت اور زمیندار ہیں جو 2008-13 کے دوران پنجاب اسمبلی کے رکن رہے اور 2013 کے عام انتخابات میں مسلسل دوسری مرتبہ پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور بطور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے مواصلات وتعمیرات فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔آپ نے 2010 میں دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ سیمینار میں شرکت کےلئے برطانیہ اور بلجیئم کے دورے کیے ۔ آپ نے 2011 میں اے سی وائی پی ایل کی جانب سے منعقدہ پاکستان فیلوشپ پروگرام میں شرکت کےلئے امریکہ کا بھی سفر کیا ۔ آپ کے والد گرامی بھی 1990-93 کے دوران پنجاب اسمبلی کے رکن رہے ۔