پروفائل

پرنٹ کریں

??اں ?ح?د شہباز شر?ف

پی پی ۔ 159 (لاھور ۔ XXIII)

اسمبلی دور : 2013-2018(16ویں اسمبلی)

  • پوزیشن
  • قائد ایوان
  • تعلیمی قابلیت
  • بی اے
  • پارٹی
  • والد کا / شوہر کا نام
  • ??اں ?ح?د شر?ف
  • ازدواجی حیثیت
  • شادی شدہ
  • مذہب
  • اسلام
  • تاریخ حلف برداری
  • 01 جون 2013ء

ذاتی کیریئر اور دلچسپی

میاں محمد شہباز شریف  ولد میاں محمد شریف (مرحوم )ایک معروف  کاروباری  خاندان  سے تعلق رکھتے ہیں ۔ آپ نے  گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجوایشن  کی ۔ عملی سیاست  میں آپ کا کیرئیر  کئیرر بہت شاندار  ہے جو چار دہائیوں  پر مشتمل  ہے ،آپ  کی عوامی خدمت کا  کیرئیر 1985 میں بطور  صدر لاہور چیمبر آف کامرس  اینڈ انڈسٹری   سے شروع ہوا۔ آپ نے اپنے بڑے بھائی  نواز شریف  کی پیروی کرتے ہوئے عملی  سیاست  میں حصہ لینا شروع  کیا ۔ آپ  پہلی دفعہ 1988 میں پنجاب اسمبلی  کے رکن منتخب ہوئے  اسمبلی کی یہ مدت پوری ہونے سے پہلے  ہی 1990 میں اسے تحلیل  کردیا گیا ۔1990-93کے دوران قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے  اور پھر 1993 میں پنجاب اسمبلی  کے رکن  بنے اور 1996 تک اپوزیشن لیڈر رہے ۔1997 میں تیسری مرتبہ  پنجاب اسمبلی  کے رکن بنے  اور وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے ۔یہ اسمبلی بھی 1999 میں فوجی مداخلت  کے سبب تحلیل کردی گئی ۔پنجاب  حکومت  پی ایم ایل این کی مرکزی حکومت  کے ساتھ ہی ختم کردی گئی ۔ آپ  کو قید کرلیا گیا  اور بعد میں  جبری  جلاوطن  کردیا گیا ۔ میاں محمد شہباز شریف نے  پاکستان میں جمہوریت  کی بحالی  کےلئے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ 2008 میں چوتھی مرتبہ  بلا مقابلہ  پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے  اور 8 جون 2008 سے 26 مارچ 2013 تک دوسری مرتبہ  وزیر اعلیٰ پنجاب خدمات سرانجام  دیتے رہے ۔مئی 2013 کے عام انتخابات  میں ان کی پارٹی  پی ایم ایل این  بھاری مینڈیٹ کے ساتھ  پھر اقتدار میں آئی ۔آپ  صوبائی  اسمبلی  کی تین نشستوں (پی پی ۔159، پی پی ۔161، پی پی ۔247)اور (این اے ۔129)کی ایک قومی نشست  پر کامیاب  قرارپائے ۔ تاہم آپ  نے پی پی ۔159 کی نشست  برقرار رکھی  نتیجتاً وہ تیسری مرتبہ  ریکارڈ حیثیت  میں  وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے ۔ آپ  ایک متحرک  اور نظریاتی سیاسی لیڈر ہیں  جو اپنی مضبوط  اور بہترین  ایڈمنسٹریشن  کی بدولت  پہچانے جاتے ہیں ۔آپ اپنے ’’ کرسکتے ہیں ‘‘(Can do) رویہ کی بدولت  پوری دنیا میں عزت کی نگاہ  سے دیکھے  جاتے ہیں ۔آپ کے بھائی  میاں محمد نواز شریف  پاکستان کے  وزیر اعظم رہ چکے ہیں  اورآپ کا صاحبزادہ حمزہ شہباز  شریف  قومی اسمبلی  کا  موجودہ رکن ہے ۔

 

مستقل پتہ

  1. 180-181-H, Model Town, Lahore.

رہائشی :  042-99203261-3

سابقہ سرکاری عہدے

حکومتی ادارے عہدہ عرصئہ ملازمت
صوبائی اسمبلی پنجاب ایم پی اے 1988-90
قومی اسمبلی پاکستان ایم این اے 1990-93
صوبائی اسمبلی پنجاب ایم پی اے / قائد حزب اختلاف 1993-96
صوبائی اسمبلی پنجاب ایم پی اے / وزیر اعلی 1997-99
صوبائی اسمبلی پنجاب ایم پی اے / وزیر اعلی 2008-13

موجودہ یا سابقہ اسمبلیوں میں عزیزواقارب

رشتہ نام ایوان عہدہ مدت
بھائی میاں محمد نواز شریف، ایم این اے / وزیر اعظم پاکستان قومی اسمبلی پاکستان 2013-2017
بیٹا حمزہ شھباز شریف، ایم این اے قومی اسمبلی پاکستان 2013-till date

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات