سید زعیم حسین قادری ولد سید سلیم حسین قادری 25 دسمبر 1964 کو لاہور میں پیدا ہوئے ۔ آپ نے 1988 میں قائد اعظم لاء کالج لاہور سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور 1991 میں کینیڈین سکول آف مینجمنٹ سائنسز سے ایم بی اے کیا ۔ آپ وکالت کے پیشہ سے منسلک ہیں جو 2008-13 کے دوران صوبائی اسمبلی پنجاب کے رکن رہے اور معاون خصوصی وزیر اعلیٰ برائے ہائیر ایجوکیشن و امور نوجواناں فرائض سرانجام دیتے رہے ۔ آپ 2013 کے عام انتخابات میں مسلسل دوسری مرتبہ پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ۔ آپ نے کئی ممالک کے دورے کیے جن میں امریکہ ، برطانیہ ، سعودی عرب ، دوبئی ، ڈنمارک ، بنکاک، سنگاپور ، فرانس ، ترکی ، انڈیا ، ایران اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں ۔آپ کی اہلیہ سید عظمیٰ قادری بھی اب ڈبلیو ۔302 سے موجودہ ایم پی اے ہیں ۔ آپ کے چچا سید شمیم حسین قادری سابقہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ،1951-55 کے دوران ممبر قانون ساز اسمبلی پنجاب اور 1956-58 کے دوران ممبر صوبائی اسمبلی مغربی پاکستان رہے ۔
حکومتی ادارے | عہدہ | عرصئہ ملازمت |
---|---|---|
صوبائی اسمبلی پنجاب | ایم پی اے | 2008-2013 |
رشتہ | نام | ایوان | عہدہ | مدت |
---|---|---|---|---|
زوجہ | سیدہ عظمی قادری، ایم پی اے | صوبا ئی اسمبلی پنجاب | 2013-till date | |
انکل | سید شمیم حسین قادری | قانون ساز اسمبلی پنجاب | 1951-55 | |
انکل | سید شمیم حسین قادری | صوبائی اسمبلی مغربی پاکستان | 1956-58 |