ڈاکٹر مراد راس ولد راس محمود 6 جون 1969 کو گجرات میں پیدا ہوئے ۔ آپ نے ایچی سن کالج لاہور سے اپنی سیکنڈری تعلیم حاصل کی اور بعد میں1993 میں ایسٹرن کینٹکی یونیورسٹی امریکہ سے بی بی اے (فنانس )میں گریجوایشن کی ۔آپ نے 2010 میں امریکن ہیریٹیج یونیورسٹی آف ساؤتھ کیلیفورنیا (یوایس اے )سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری حاصل کی ۔آپ نے 1997-2007 کے دوران بطور سینئر نائب صدر ویسٹ بینک خدمات سرانجام دیں ۔آپ ایک زمیندار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جو 2013 کے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی پنجاب کے رکن منتخب ہوئے اور بطور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کوآپریٹوز فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔
تنظیم | پوسٹ | دور |
---|---|---|
بینک ویسٹ | سینئر وائس صدر | 1997-2007 |