Allotment of Question Days for 19th Session
صوبائی اسمبلی پنجاب
تقدیم فائق
منجانب
محمد خان بھٹی
سیکرٹری
بخدمت
1۔ وزیراعلیٰ/جملہ وزراصاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2۔جملہ پارلیمانی سیکرٹری صاحبان ،حکومت پنجاب
3۔قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
4۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر: ص الف پ /ش س۔(6)18//ٍ1532
مورخہ 19 فروری 2020
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران محکمہ جات سے متعلق سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997کے قاعدہ نمبر 51 کےتحت بروز جمعتہ المبارک مورخہ 21فروری 2020سے شروع ہونے والے اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کے مختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
1 |
جمعتہ المبارک 21فروری 2020 |
ہائر ایجوکیشن |
2 |
پیر 24فروری 2020 |
سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن |
3 |
منگل 25فروری 2020 |
امداد باہمی |
4 |
بدھ 26فروری 2020 |
سماجی بہبود و بیت المال |
5 |
جمعرات 27فروری 2020 |
تحفظ ماحول |
6 |
جمعتہ المبارک 28فروری 2020 |
کان کنی و معدنیات |
7 |
پیر 2مارچ 2020 |
لوکل گورنمنٹ وکمیونٹی ڈویلپمنٹ |
8 |
منگل 3مارچ 2020 |
مواصلات وتعمیرات |
(محمد اشفاق)
سپرنٹنڈنٹ (سوالات)