1st Revised Allotment of Question Days for 5th Session
پانچواں اجلاس فون نمبر99204252
صوبائی اسمبلی پنجاب
ترمیم شدہ پروگرام
منجانب
سید علی عمران رضوی
قائم مقام سیکرٹری
بخدمت
1۔ وزیراعلیٰ/جملہ وزرأ صاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2۔ قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
3۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر: ص الف پ /ش س۔(6)/18/7321
مورخہ ،04دسمبر 2018
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران محکمہ جات سے متعلق سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
سیکرٹریٹ ہذا کے مراسلہ نمبر:ص الف پ /ش س ۔(6)/18/7207مورخہ 29نومبر2018کے تسلسل میں حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997 کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت رواں اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کے مختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل ترمیم شدہ پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
1 |
بدھ 5دسمبر2018 |
1۔ ہائر ایجوکیشن 2۔ سکولز ایجوکیشن 3۔ سپیشل ایجوکیشن |
2 |
جمعرات 6دسمبر2018 |
1۔ اوقاف و مذہبی امور 2۔ ٹرانسپورٹ |
3 |
جمعتہ المبارک 7دسمبر2018 |
1۔ مواصلات وتعمیرات 2۔ تحفظ ماحول |
4 |
پیر10دسمبر2018 |
1۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر 2۔ سپیشلائز ڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن |
5 |
منگل 11دسمبر2018 |
1۔مال و کالونیز 2۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن |
6 |
بدھ 12دسمبر2018 |
1۔ جیل خانہ جات 2۔ داخلہ |
7 |
جمعرات 13دسمبر2018 |
1۔امداد باہمی 2۔ صنعت ،تجارت و سرمایہ کاری 3۔ یوتھ آفیئرزوسپورٹس |
8 |
جمعتہ المبارک 14دسمبر2018 |
1۔ بہبود آبادی 2۔خزانہ 3۔ زکٰوة وعشر 4۔ محنت و انسانی وسائل |
اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ جات کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔
(عادل شہزاد )
اسسٹنٹ سیکرٹری (سوالات)