Allotment of Question Days for 3rd Session
تیسرا اجلاس فون نمبر99204252
صوبائی اسمبلی پنجاب
تقدیم فائق
منجانب
محمد خان بھٹی
سیکرٹری
بخدمت
1۔ وزیراعلیٰ/جملہ وزرأ صاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2۔ قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
3۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر: ص الف پ /ش س۔(6)/18/6127
مورخہ، 19۔اکتوبر 2018
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران محکمہ جات سے متعلق سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997 کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت بروزمنگل مورخہ16۔اکتوبر2018سےشروع اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کے مختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
1 |
پیر 29۔اکتوبر2018 |
1۔ہاؤسنگ ،شہری ترقی و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ 2۔ہائر ایجوکیشن 3۔ زراعت |
2 |
منگل 30 ۔اکتوبر2018 |
1۔ ٹرانسپورٹ 2۔ مواصلات وتعمیرات 3۔ امداد باہمی 4۔ تحفظ ماحول |
|
بدھ 31 اکتوبر2018 |
1۔سکولز ایجوکیشن 2۔جیل خانہ جات 3۔ داخلہ 4۔ کان کنُی و معدنیات |
(عادل شہزاد)
اسسٹنٹ سیکرٹری (سوالات)