Allotment of Question Days for 42nd Session(5th Revised)
42واں اجلاس فون نمبر99204252
صوبائی اسمبلی پنجاب
مزید پروگرام (پنجم)
منجانب
عنایت اﷲلک
سیکرٹری
بخدمت
1۔ وزیراعلیٰ/جملہ وزراصاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2۔ جملہ پارلیمانی سیکرٹری صاحبان ،حکومت پنجاب
3۔قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
4۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر :ص الف پ /ش س ۔(6)/18/8304
مورخہ16دسمبر 2022
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران محکمہ جات سے متعلق سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
سیکرٹریٹ ہذا کے مراسلہ نمبر :ص الف پ /ش س ۔(6)18/8026مورخہ 02۔نومبر2022کے تسلسل میں حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نےقواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997کے قاعدہ نمبر 51 کےتحت رواں اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کے مختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل مزید پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
1 |
پیر19دسمبر 2022 |
لوکل گورنمنٹ وکمیونٹی ڈویلپمنٹ |
2 |
منگل 20دسمبر 2022 |
ہاؤسنگ ،شہری ترقی وپبلک ہیلتھ انجینئرنگ |
3 |
بدھ 21دسمبر 2022 |
امور پرورش حیوانات وڈیری ڈویلپمنٹ |
4 |
جمعرات 22دسمبر 2022 |
داخلہ |
5 |
جمعتہ المبارک 23دسمبر 2022 |
سکولز ایجوکیشن |
6 |
پیر26دسمبر 2022 |
مواصلات وتعمیرات |
اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ جات کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔
(فوزیہ وقار )
ڈپٹی سیکرٹری (سوالات)