Allotment of Question Days for 35th Session
35واں اجلاس فون نمبر99204252
صوبائی اسمبلی پنجاب
تقدیم فائق
منجانب
رائے ممتاز حسین بابر
سیکرٹری
بخدمت
1۔ وزیراعلیٰ/جملہ وزرأ صاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2۔ جملہ پارلیمانی سیکرٹری صاحبان ، حکومت پنجاب
3۔ قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
4۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر: ص الف پ /ش س۔(6)/14/2194
مورخہ 24 اپریل 2018
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران محکمہ جات سے متعلق سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997ء کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت بروزجمعرات مورخہ26۔اپریل 2018ءسےشرو ع ہونے والے اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کے مختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
1 |
جمعرات 26اپریل 2018 |
1۔ صنعت ،تجارت و سرمایہ کاری 2۔ انرجی 3۔ ترقی خواتین |
2 |
جمعتہ المبارک 27اپریل 2018 |
ہاؤسنگ ،شہری ترقی و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ |
3 |
پیر 30اپریل 2018 |
لوکل گورنمنٹ وکمیونٹی ڈویلپمنٹ |
4 |
بدھ 2مئی 2018 |
1۔ مال 2۔ خوراک |
5 |
جمعرات 3مئی 2018 |
1۔ سکولز ایجوکیشن 2۔ ہائر ایجوکیشن |
6 |
جمعتہ المبارک 4مئی 2018 |
1۔ داخلہ 2۔ جیل خانہ جات |
7 |
پیر 7مئی 2018 |
1۔ محنت وانسانی وسائل 2۔ زراعت |
8 |
منگل 8مئی 2018 |
1۔ مواصلات و تعمیرات 2۔ تحفظ ماحول |
9 |
بدھ 9مئی 2018 |
1۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر 2۔ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن |
اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ جات کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔
(عرفان یوسف ساہی )
اسسٹنٹ سیکرٹری (سوالات)