Allotment of Question Days for 25th Session
25واں اجلاس فون نمبر99204252
صوبائی اسمبلی پنجاب
تقدیم فائق
منجانب
رائے ممتاز حسین بابر
سیکرٹری
بخدمت
1۔ وزیراعلیٰ/جملہ وزرأ صاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2۔ جملہ پارلیمانی سیکرٹری صاحبان ، حکومت پنجاب
3۔ قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
4۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر:ص الف پ /ش س۔(6)/14/7518
مورخہ 21 نومبر 2016
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997 کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت بروز جمعرات 24نومبر2016 سے شروع ہونے والے اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کے مختلف
محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
1 |
جمعرات 24نومبر2016 |
1۔ اوقاف و مذہبی امور 2۔ تحفظ ماحول 3۔ کان کنُی و معدنیات |
2 |
جمعتہ المبارک 25نومبر2016 |
1۔زراعت 2۔ اطلاعات و ثقافت 3۔امور پرورش حیوانات و ڈیری ڈویلپمنٹ |
3 |
پیر28نومبر2016 |
1۔ بہبود آبادی 2۔ امداد باہمی |
4 |
منگل 29نومبر 2016 |
1۔ پبلک پراسیکیوشن 2۔ ترقی خواتین |
5 |
بدھ 30نومبر 2016 |
سکولز ایجوکیشن |
6 |
جمعرات یکم دسمبر 2016 |
ہاؤسنگ ،شہری ترقی و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ |
7 |
جمعتہ المبارک 2دسمبر 2016 |
جنگلات ،جنگلی حیات وماہی پروری |
8 |
پیر 5دسمبر 2016 |
آبپاشی |
9 |
منگل 6دسمبر 2016 |
لوکل گورنمنٹ وکمیونٹی ڈویلپمنٹ |
10 |
بدھ 7دسمبر 2016 |
1۔خوراک 2۔ خواندگی، غیر رسمی و بنیادی تعلیم |
11 |
جمعرات 8دسمبر 2016 |
محنت وانسانی وسائل |
12 |
جمعتہ المبارک 9دسمبر 2016 |
1۔صنعت ،تجارت و سرماریہ کاری 2۔ سپیشل ایجوکیشن |
اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ جات کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔
(فیصل بلال)
اسسٹنٹ سیکرٹری (سوالات )