Allotment of Question Days for 24th Session
24واں اجلاس فون نمبر99204252
صوبائی اسمبلی پنجاب
تقدیم فائق
منجانب
رائے ممتاز حسین بابر
سیکرٹری
بخدمت
1۔ وزیراعلیٰ/جملہ وزرأ صاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2۔ جملہ پارلیمانی سیکرٹری صاحبان ، حکومت پنجاب
3۔ قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
4۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر:ص الف پ /ش س۔(6)/14/6683
مورخہ 10 اکتوبر 2016
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997ء کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت بروزجمعتہ المبارک 14۔اکتوبر2016ءسےشرو ع ہونے والے اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کے مختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
1 |
جمعتہ المبارک 14۔اکتوبر2016 |
صحت |
2 |
پیر17۔ اکتوبر2016 |
1۔ امداد باہمی 2۔ خوراک 3۔ انسانی حقوق و اقلیتی امور |
3 |
منگل 18۔ اکتوبر2016 |
1خواندگی، غیر رسمی و بنیادی تعلیم 2۔ پبلک پراسیکیوشن 3۔ قانون و پارلیمانی امور |
4 |
بدھ 19۔ اکتوبر2016 |
1۔ مواصلات و تعمیرات 2۔ محنت و انسانی وسائل 3۔ بہبود آبادی |
5 |
جمعرات 20۔اکتوبر2016 |
1۔ خزانہ 2۔ زکٰوة و عشر 3۔ ترقی خواتین |
6 |
جمعتہ المبارک 21۔ اکتوبر2016 |
1۔ سماجی بہبود و بیت المال 2۔ ٹرانسپورٹ 3۔منصوبہ بندی و ترقیات |
7 |
پیر 24۔ اکتوبر2016 |
داخلہ |
8 |
منگل 25 اکتوبر2016 |
1۔ اوقاف و مذہبی امور 2۔ تحفظ ماحول 3۔ کان کنی و معدنیات |
9 |
بدھ 26۔اکتوبر2016 |
1۔ زراعت 2۔ اطلاعات و ثقافت 3۔ امور پرورش حیوانات و ڈیری ڈویلپمنٹ |
10 |
جمعرات 27۔ اکتوبر2016 |
سکولز ایجوکیشن |
11 |
جمعتہ المبارک 28۔ اکتوبر2016 |
ہاؤسنگ، شہری ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ |
12 |
پیر 31۔ اکتوبر2016 |
1۔ جنگلات ،جنگلی حیات و ماہی پروری 2 ۔ آبپاشی |
13 |
منگل یکم نومبر 2016 |
لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ |
اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ جات کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔
حافظ محمد شفیق عادل
سپیشل سیکرٹری