4th Revised Allotment of Question Days for 19th Session
فون نمبر99204252
صوبائی اسمبلی پنجاب
ترمیم شدہ پروگرام
منجانب
رائے ممتاز حسین بابر
سیکرٹری
بخدمت
1۔ وزیراعلیٰ/جملہ وزرأ صاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2۔ جملہ پارلیمانی سیکرٹری صاحبان ، حکومت پنجاب
3۔ قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
4۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر:ص الف پ /ش س۔(6)/14/1365
مورخہ 25 فروری 2016
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
سیکرٹریٹ ہذا کے مراسلہ نمبر:ص الف پ /ش س ۔(6)/14/1202مورخہ 19فروری 2016کے تسلسل میں حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997ء کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت بروزجمعتہ المبارک 29۔جنوری 2016ءسےشرو ع ہونے والےرواں اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کے مختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل ترمیم شدہ پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
1 |
جمعتہ المبارک 26فروری2016 |
1۔ قانون و پارلیمانی امور 2۔انرجی |
2 |
پیر29فروری2016 |
مواصلات وتعمیرات |
3 |
منگل یکم مارچ 2016 |
صحت |
اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ جات کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔
(زاہد حسین بٹ)
اسسٹنٹ سیکرٹری (سوالات)