Allotment of Question Days for 8th Session
صوبائی اسمبلی پنجاب
تقدیم فائق
منجانب
رائے ممتاز حسین بابر
سیکرٹری
بخدمت
1۔ وزیراعلیٰ/جملہ وزرأ صاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2۔ جملہ پارلیمانی سیکرٹری صاحبان ، حکومت پنجاب
3۔ قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
4۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر: ص الف پ /ش س۔(6)/14/2114
مورخہ 14 مئی 2014
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997ء کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت بروز جمعتہ المبارک مورخہ 16 مئی 2014سے شروع ہونے والے صوبائی اسمبلی پنجاب کے اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کےمختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
1 |
جمعتہ المبارک 16مئی 2014 |
آبکاری و محصولات |
2 |
پیر19مئی 2014 |
صنعت ،تجارت و سرمایہ کاری |
3 |
منگل 20مئی 2014 |
1۔جیل خانہ جات 2۔اطلاعات و ثقافت |
4 |
بدھ 21مئی 2014 |
صحت |
5 |
جمعرات 22مئی 2014 |
ہاؤسنگ وشہری ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئر نگ |
6 |
جمعتہ المبارک 23مئی 2014 |
تحفظ ماحول |
7 |
پیر26مئی 2014 |
1۔محنت وانسانی وسائل 2۔سماجی بہبود |
8 |
منگل 27مئی 2014 |
ہائر ایجوکیشن |
9 |
بدھ 28مئی 2014 |
امداد باہمی |
10 |
جمعرات 29مئی 2014 |
1۔خورا ک 2۔خزانہ |
11 |
جمعتہ المبارک30مئی 2014 |
ٹرانسپورٹ |
12 |
پیر 2جون 2014 |
زکوٰة و عشر |
اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ جات کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔
(زاہد حسین بٹ)
اسسٹنٹ سیکرٹری (سوالات)