Revised Allotment of Question Days for 4th Session
صوبائی اسمبلی پنجاب
تقدیم فائق
منجانب
رائے ممتاز حسین بابر
قائم مقام سیکرٹری
بخدمت
1۔ وزیراعلیٰ/جملہ وزرأ صاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2۔ قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
3۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر: ص الف پ /ش س /13/06/5627
مورخہ 30۔ اگست 2013
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
سیکرٹیریٹ ہذ ا کے مراسلہ نمبری:ص الف پ/ش س/13/06/5475مورخہ26اگست 2013کے تسلسل میں ، حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997ء کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت صوبائی اسمبلی پنجاب کےرواں اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کےمختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل مزید پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
1 |
منگل3ستمبر 2013 |
ہاؤسنگ وشہری ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ |
2 |
بدھ 4ستمبر 2013 |
داخلہ |
3 |
جمعرات 5ستمبر 2013 |
امداد باہمی |
4 |
جمعتہ المبارک6ستمبر 2013 |
ایس اینڈ جی اے ڈی |
5 |
پیر9ستمبر 2013 |
مال و کالونیز(بورڈ آف ریونیو) |
اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ جات کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔
(زاہد حسین بٹ)
اسسٹنٹ سیکرٹری (سوالات)