Allotment of Question Days for 3rd Session
صوبائی اسمبلی پنجاب
ترمیم شدہ
منجانب
ڈاکٹر ملک آفتاب مقبول جوئیہ
سیکرٹری
بخدمت
1۔وزیراعلیٰ/جملہ وزرأ صاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2۔قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
3۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر: ص الف پ /ش س /13/06/4681
مورخہ 24جولائی 2013
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
سیکرٹیریٹ ہذ ا کے مراسلہ :ص الف پ/ش س/13/06/4644مورخہ23جولائی2013کے تسلسل میں ، حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب قائم مقام سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997ء کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت مورخہ 25جولائی 2013سے شروع ہونے والے اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کےمختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے ترمیم شدہ پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
محکمہ جات |
دن مع تاریخ |
نمبر شمار |
ہاؤسنگ وشہری ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئر نگ |
جمعرات 25جولائی 2013 |
1 |
سکولز ایجوکیشن |
جمعتہ المبارک 26جولائی 2013 |
2 |
جیل خانہ جات اور محنت |
پیر29جولائی 2013 |
3 |
لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ |
بدھ 31جولائی 2013 |
4 |
آبپاشی |
جمعرات یکم اگست 2013 |
5 |
اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ جات کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔
(زاہد حسین بٹ)
اسسٹنٹ سیکرٹری (سوالات)