اسمبلی نیوز تفصیل

پرنٹ کریں

10 نومبر 2008ء

Address of Mr. Speaker on Prize Distribution Ceremony in Government Post Graduage College for Women, Wahdat Colony

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 10نومبر 2008

 

          سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ صحتمند معاشرہ کی تشکیل کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل انتہائی ضروری ہے کھیل صحت کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں ایک صحتمندطالب علم ہی صحیح معنوں میں معاشرے کی خدمت کر سکتا ہے آج کل انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے اقوامِ عالم کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کریں ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین وحدت کالونی کی تقریب تقسیم انعامات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے طلبہ کو آگے بڑھنے کے مواقع مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ کمپیوٹر کی تعلیم آج کے دور کی اہم ضرورت ہے اس کے بغیر ترقی نا ممکن ہے۔رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ شرح خواندگی پہلے کے مقابلہ میں اب بہت زیادہ ہے انہوں نے کہا کہ میں پرنسپل اور دیگر اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو کالج میں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ طلباء محنت کو اپنا شعار بنائیں اور تعلیم پر بھر پور توجہ دیں۔ سپیکر نے کہا پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا ء کے لیے نقد انعامات اور نا دار ضروتمند طلباء کو مفت تعلیم کی سہولت مہیا کرنا میاں محمد شہباز شریف کا احسن اقدام ہے رانا محمد اقبال خاں نے زور دیا کہ تمام شعبہ زندگی میں خواتین کو شامل کیے بغیر خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا خواتین کے حقوق سے متعلق قوانین پر سختی سے عمل ہونا چاہیے اوراسلام کے متعین کردہ حقوق انہیں ملنے چاہئیں سپیکر نے کرغز ستان میں منعقد ہونے والے ” بین الایشیائی مارشل آرٹ 2008 “ کے مقابلوں میں اوّل پوزیشن حاصل کرنے والی پوسٹ گریجوایٹ کالج وحدت کالونی کی بی اے کی طالبہ شبیہ نواز کو دس ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا ۔ قبل ازیں سپیکر کے کالج پہنچنے پر طالبات نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور کالج کی انتظامیہ نے انکا پرتپا ک استقبال کیا۔تقریب کے اختتام پر کالج کی پرنسپل عابدہ تنویر نے سپیکر پنجاب اسمبلی کوسوونئیرپیش کرتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا۔

 

                                                (عبد القہار راشد)

                                                افسر تعلقات عامہ

                                   فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

                                       موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Conference 2025