03 مارچ 2009ء
سپیکر رانا محمد اقبال خاں اور ڈپٹی سپیکر رانا مشہود احمد خاں کی سری لنکن ٹیم پر حملہ کی شدید مذمت اور اظہار افسوس
صوبائی اسمبلی پنجاب
لاہور۔(پریس ریلیز) 03 مارچ 2009
سپیکر رانا محمد اقبال خاں اور ڈپٹی سپیکر رانا مشہود احمد خاں کی سری لنکن ٹیم پر حملہ کی شدید مذمت اور اظہار افسوس
سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں اور ڈپٹی سپیکر رانامشہوداحمد خاں نے لبرٹی چوک میں سری لنکن ٹیم پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ رانا محمد اقبال خاں اور رانا مشہود احمد خاں نے اس حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا مرحومین کی مغفرت اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
)عبد القہار راشد(
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750