سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے یورپی یونین کے وفد کی اسمبلی چیمبرز میں ملاقات
صوبائی اسمبلی پنجاب
لاہور۔(پریس ریلیز) 24 فروری 2009
سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے یورپی یونین کے چھ رکنی وفدنے مسٹر رابرٹ ایوانز (Mr. Robert Evans) کی قیادت میں اسمبلی چیمبرز میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سپیکر نے وفد کے اراکین کو پنجاب اسمبلی آنے پر خوش آمدید کہا اور انہیں پنجاب اسمبلی کی تاریخ اور پارلیمانی روایات سے آگاہ کیا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی یورپین یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔انہوں نے صحت ‘ تعلیم اور دیگر شعبوں میں یورپین یونین کے تعاون کو سراہا۔ رانا محمد اقبال خاں نے جمہوریت کی بحالی اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے وکلاء ‘ سول سوسائٹی اور میڈیا کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا ۔ سپیکر نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کی انقلابی پالیسیوں کی بدو لت تعلیم ‘ صحت ‘ زراعت ‘ صنعت اور دیگر شعبہ جات بے مثال ترقی کر رہے ہیں۔غریب اور متوسط طبقہ کے معیاری زندگی کو بلند کرنا وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشن ہے۔صوبہ میں کاروبار کے لیے ساز گار ماحول فراہم کرنے کے لیے حکومت نے بہترین پالیسیاں وضع کی ہیں۔ سپیکر نے وفد کے اراکین کو پنجاب اسمبلی میں ہونیوالی قانون سازی سے آگاہ کیا ۔ سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی ا ور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کو نمائندگی دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیاء میں امن کا خواہاں ہے اور دہشت گردی کے مخالف ہے۔سپیکر نے کہا کہ یورپین یونین اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے کشمیر میں دہشت گردی اور مظالم کو روکے تاکہ خطے میں امن کی فزاء پیدا ہو سکے۔ وفد کے سربراہ نے پنجاب اسمبلی میں مفاد عامہ سے متعلق ہونے والی قانون سازی کو سراہا ۔ انہوں نے پنجاب میں جمہوری روایات کے فروغ کے لیے حکومت کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ بعد میں تحائف کا تبادلہ کیا گیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری اسمبلی بھی موجود تھے۔
(عبد القہار راشد)
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750
موبائل نمبر:0300-4284607