پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

09  اگست 2025ء

Press Release (09-08-2025)

*پریس ریلیز قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خاں*

 

لاہور (۔ ) – قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے وفاقی وزیر مملکت ملک رشید احمد خان کے ہمراہ نامور سول سرونٹ جی ایم سکندر کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔

 

اس موقع پر ملک محمد احمد خان نے جی ایم سکندر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کی 39 سالہ گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے تعلیمی، انتظامی اور سماجی شعبوں میں نمایاں کردار ادا کیا، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ قائم مقام گورنر نے مرحوم کے لیے بلندیٔ درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

 

راؤ ماجد علی

میڈیا کوآرڈینیٹر

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025