پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

27  اگست 2024ء

Press Release (27-08-2024)

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز)  27اگست    2024

 

رانا افضال حسین کی ملک و قوم کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان

رانا افضال حسین کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پر نہیں ہو سکے گا۔قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان

قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان کی وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے ملاقات، ممبر صوبائی اسمبلی رانا افضال حسین کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی۔

 

لاہور۔(  ) قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے شیخوپورہ میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے ملاقات کی اور ممبر صوبائی اسمبلی رانا افضال حسین کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ کی۔ اس موقع پر قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے کہا کہ رانا افضال (مرحوم) کی ملک و قوم کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ رانا افضال حسین کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پر نہیں ہو سکے گا۔قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے مرحوم رانا افضال حسین کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی۔

                                                                                                                      

(راؤ ماجد علی)

افسر تعلقات عامہ برائے سپیکر پنجاب اسمبلی

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات