پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

24  اگست 2024ء

Press Release (24-08-2024)

پریس ریلیز پنجاب اسمبلی

لاہور ۔24 اگست 2024

 

یونیورسٹیاں علم و دانش کے گہوارے ہیں ان کا معیار مزید بلند کرنا ہوگا

 

نئی نسل کو مفید شہری بنانے میں جامعات کے کردار سے انکار ممکن نہیں

 

نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ اور قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی تعلیم و تربیت کیلئے جدید سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے

 

قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان کا گورنر ہاؤس میں اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب

 

 

لاہور (     )گورنر ہاؤس میں اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سرکاری و پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹی آف پاکستان کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔ قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو ایواڈز اور تعریفی سند سے نوازا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے کہا کہ یونیورسٹیاں علم و دانش کے گہوارے ہیں ان کا معیار مزید بلند کرنا ہوگا۔ نئی نسل کو مفید شہری بنانے میں جامعات کے کردار سے انکار ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ اور قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی تعلیم و تربیت کیلئے جدید سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ مہارتوں اورجدید تحقیق پر مبنی تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی میں نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ نوجوان کو حصول تعلیم کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جارہے ہیں تاکہ وہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوں سکیں۔ قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ ہمیں ضرورت ہے کہ اچھے کریکٹر والے لوگ پیدا کرئیں, جس میں پرائیوٹ یونیورسٹیز اہم کردار ادا کررہی ہیں  قائم مقام گورنر نے وائس چانسلرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورت حال میں آپ سب کے کاندھوں پر اہم ذمہ داری ہے کہ بچوں کو نالج والا بنائیں۔ اس سے ہمارے نوجوانوں کو دنیا میں بھی عزت ملے گی۔ وائس چانسلرز نے دوران خطاب تقریب کے انعقاد کو سراہا۔ تقریب میں چیرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان، چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد, وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر، وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا پروفیسر ڈاکٹر قیصر الزماں خان، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان، وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز، وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر زرین فاطمہ رضوی سمیت دیگر سرکاری و پرائیویٹ یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز نے بھی شرکت کی۔

 

راؤ ماجدعلی

آفیسر تعلقات عامہ برائے سپیکر پنجاب اسمبلی

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Conference 2025