29 اکتوبر 2008ء
سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کا بلوچستان میں زلزلہ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار
صوبائی اسمبلی پنجاب
لاہور۔(پریس ریلیز) 29اکتوبر 2008
سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے بلوچستان میں زلزلہ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مرحومین کی مغفرت اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دُعا کی ۔انہوں نے حکومت کو زلزلہ سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن امدادکی تاکیدکی ۔
(عبد القہار راشد)
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750