پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

15 جون 2024ء

Press Release (15-06-2024)

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔پریس ریلیز( 15 جون2024 ) 

 

پیپلزپارٹی بجٹ منظوری میں ہمارا ساتھ دے گی۔

 وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اپوزیشن لیڈر کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کا حق ملے گا۔

سائفر ایسا کیس ہے جسے  قومیں معاف نہیں کرتی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی 

سپیکر ملک محمد احمد خان کی قصور میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو۔

 

 

سپیکر ملک محمد احمد خان نے چائلڈ پروٹیکشن کے قصور دفتر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن سارہ احمد، ڈی سی او قصور ارشد بھٹی، سربراہ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور زرتاب راجہ اور ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن افتاب احمد خان بھی موجود تھے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے دفتر میں موجود بچوں سے ملاقات کی۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن سارہ احمد کی غیر متزلزل محنت پر سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع قصور میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کا قیام ایک اہم سنگ میل ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن کا یہ یونٹ تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ضلع قصور کے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ ہر ضلع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کا قیام حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے بچوں کو قوم کا قیمتی سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کو ہر قسم کی پروٹکیشن فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔ حکومت چائلڈ پروٹیکشن کی ہیلپ لائن 1121 کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ تقریب کے اختتام پر صحافیوں کے سوالات کے جواب میں سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی بجٹ منظوری میں ہمارا ساتھ دے گی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اپوزیشن لیڈر کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کا حق ملے گا۔ سائفر کیس سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ سائفر ایسا کیس ہے جسے  قومیں معاف نہیں کرتی۔

 

راؤ ماجدعلی 

آفیسر تعلقات عامہ برائے سپیکر پنجاب اسمبلی

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات