پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

28 مئی 2024ء

Press Release (28-05-2024)

صوبائی اسمبلی پنجاب

پریس ریلیز

28 مئی 2024

 

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کا یومِ تکبیر کے موقع پر پیغام

 

 

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے یومِ تکبیر پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ یوم تکبیر پر پوری قوم کو مبارک پیش کرتا ہوں۔ یوم تکبیر پاکستانی قوم کے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے اتحاد کی یاد دلاتا ہے۔ آج کے دن پاکستان مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنا۔ یوم تکبیر سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے۔ ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے مزید کہا کہ اس دن محمد نواز شریف نے پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنایا۔ محمد نواز شریف کی جرات مندانہ قیادت میں پاکستان دشمن قوتوں کے خلاف کھڑا ہوا۔ڈپٹی سپیکر نے پاک فوج کے افسروں ،جوانوں اور جوہری پروگرام کے تمام ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوم تکبیر علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا ثبوت ہے پاک فوج کے جوانوں اور آرمی افسران کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز  کے شہداء ہمارا فخر اور شہداء کی یادگاریں ہمارا قومی اثاثہ ہیں۔

 

 

شاہد محمود خان 

آفیسر تعلقات عامہ برائے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسملی

 موبائل نمبر:03068487770

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025