پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

06 اکتوبر 2008ء

قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے سلسلہ میں جناب سپیکر رانا محمد اقبال خاں کی زیر صدارت سپیکر چیمبر میں اجلاس

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور ۔(پریس ریلیز) 06 اکتوبر2008

 

قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے سلسلہ میں جناب سپیکر رانا محمد اقبال خاں کی زیر صدارت سپیکر چیمبر میں آج اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے اجلاس میں شرکت کی۔ سینئر صوبائی وزیرراجہ ریاض احمد اسلام آباد میں اپنی مصروفیات کی بناء پر اور قائد حزب اختلاف چوہدری ظہیر الدین ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہ کر سکے۔ یہ بات مشاہدہ میں آئی کہ 09 اپریل 2008 کو اسمبلی کی تشکیل کے بعد سے کافی وقت گزرنے کے باوجودناگزیر وجوہات کی بناء پر قائمہ کمیٹیاں تشکیل نہ پاسکیں اب مزید تاخیر مناسب نہیں ۔لہٰذاکمیٹی نے فیصلہ کیاکہ پارلیمانی پارٹیوں کے پارلیمانی لیڈر ان درج ذیل تناسب سے اپنے ممبران کی لسٹ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو ایک ہفتے کے اندر مہیا کر دیں تاکہ قواعدوانضباط کار پنجاب اسمبلی صدرہ 1997 کے قاعدہ 150 کے تحت قائمہ کمیٹیاں تشکیل پا سکیں۔اس سلسلہ میں اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پارلیمانی لیڈران کوباقاعدہ اطلاع بھیج دی گئی ہیں۔

 

نام کمیٹی

ممبران کی کل تعداد

پارٹی کے ممبران

پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی - I

 

13

کستان مسلم لیگ (ن) 6

پی پی پی 4

 پاکستان مسلم لیگ (ق) 3

پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی - II

 

13

پاکستان مسلم لیگ (ن) 6

پی پی پی 4

 پاکستان مسلم لیگ (ق) 3

استحقاق کمیٹی

 

13

پاکستان مسلم لیگ (ن) 6

پی پی پی 4

 پاکستان مسلم لیگ (ق) 3

نوٹ : دیگر10 ممبران والی قائمہ کمیٹیوں میں پارٹی کے ممبران کا تناسب درج ذیل طریقہ سے ہو گا ۔

10

پاکستان مسلم لیگ(ن) 5

پی پی پی 3

پاکستان مسلم لیگ(ق) 2

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

 

فون نمبر:

042-9200310

فیکس نمبر:

042-920475

 

موبائل نمبر :0300-4284607

 

 

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Conference 2025