پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

17  اگست 2008ء

میٹرو گروپ آف کمپنیز کے سالانہ ڈیلر زکنونشن 2008 سے خطاب

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 17 اگست 2008

 

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ معرض وجود میں آتے ہی بے شمار قوتیں پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے کے لیے سرگرم ہو گئیں چنانچہ انہی سازشوں کے نتیجہ میں 1971 میں ہمارا ایک حصہ ہم سے جدا ہو گیا مگر ہم نے اس سے سبق نہیں سیکھا اور نہ ہی متحد ہوسکے مگر اب مجھے امید ہے کہ اتحادی حکومت کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی اور سازشی عناصر اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے۔ رانا محمد اقبال خاں آج ایک مقامی ہوٹل میں ”میٹرو گروپ آف کمپنیز کے سالانہ ڈیلر زکنونشن 2008 “سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ حکومت معشیت کو مضبوط کرنے کے لیے عوام دوست پالیساں بنائے اور صنعتوں کی بہتری کے لیے جامع اقدامات کرے میاں محمد نواز شریف کے دورِ حکومت میں ملک ایٹمی پاور بنا اب موجودہ اتحادی حکومت اسے اکنامک پاور بنائے سپیکر نے کہا کہ سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان غذائی اشیاء درآمد کر رہا ہے ماضی میں خطے کے دیگر ممالک کی غذائی ضروریات پوری کرنے والا ملک اب گندم درآمد کر رہا ہے رانا محمد اقبال خاں نے زور دیا کہ حکومت صارفین کو بنیادی اشیائے ضرورت کی فراہمی کے لیے سبسڈی دے حکومت اپنے اخراجات میں کمی کر کے خسارے پر قابو پانے کی کوشش کرے اور قرضوں پر انحصار ختم کرنے کا عزم کرے انہوں نے تجویز دی کہ ملک کی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کسانوں کو ارزاں نرخوں پر فصلوں کی ادویات فراہم کی جائیں اور ڈیزل پر سبسڈی دی جائے رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ ہمارا کسان خوش حال ہو گا تو ملک کی معیشت مستحکم ہو گی معاشی استحکام کی خاطر ہمیں اپنی ذات سے بالا تر ہو کر ملکی مفاد کو ترجیح دینا ہو گی اور ایسی پالیسیاں وضح کرنا ہونگی جس سے ہمارے صنعتی اور زرعی شعبہ جات مضبوط ہوں انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں ‘ملاوٹ کرنے والوں اور جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کو کڑی سزائیں دی جائیں ملک میں لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر نے کہاکہ پنجاب میں میاں محمد شہباز شریف کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی آئی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ایک با صلاحیت لیڈر ہیں انکی مدبرانہ سوچ کی بدولت پنجاب ایک مثالی صوبہ بنے گا۔کنونشن سے میٹرو گروپ آف کمپنیز کے صدر مرزا امتیاز احمد اور دیگر شرکاء نے بھی خطاب کیا بعد ازاں سپیکر نے 2007-2008 میں مطلوبہ ٹارگٹ سے زیادہ میٹرو گروپ آف کمپنیز کی مصنوعات فروخت کرنے والے ڈیلر ز میں انعامات بھی تقسیم کیے صدر مرزا امتیاز احمد نے رانا محمد اقبال کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔

 

)                                    عبد القہار راشد         (

                                                افسر تعلقات عامہ

                                    فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

                                           موبائل نمبر:0300-4284607

 

 

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Regional Conference 2025