پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

10  اگست 2017ء

پریس ریلیزآف مسٹر سپیکربتاریخ 10-08-2017

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/17/39

لاہور۔(پریس ریلیز) 10اگست 2017

          سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ ہمیں صوبوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کر کے صوبائی اور لسانی تعصبات سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت کرنی چاہیے۔ اراکین اسمبلی کو عوام اور ملک کی ترقی کے لیے قانون سازی میں دلچسپی لینی چاہیے۔ چاروں صوبائی حکومتوں کو تعلیم پرخصوصی توجہ دینا ہو گی کیونکہ تعلیم کے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ جمہوریت کی بحالی میں تمام مکاتب فکر نے اپنا اپنا کردار ادا کیا ہے۔ ملک کو درپیش مشکلات سے نکالنے کے لیے ہمیں اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔دہشت گردی، توانائی کا بحران، مہنگائی اور بے روز گاری ہمارے اجتماعی مسائل ہیں ان کے مناسب اور بر وقت حل کے لیے اجتماعی کوششیں ہونی چاہیئں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی ، آزاد جموں و کشمیراسمبلی اور گلگت بلتستان اسمبلی کے 25 ارکان پر مشتمل "صوبائی "کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ "صوبائی " یورپی یونین کا منصوبہ ہے جس کا مقصد سینٹ آف پاکستان ، نیشنل اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکان کا ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر کے زیادہ موثر قانون سازی کرنا ہے۔ "صوبائی " کا 25 رکنی وفد آزاد جمو ں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر جناب سردار فاروق احمد طاہر اور گلگت بلتستان اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر جناب جعفراللہ خاں کے ہمراہ اپنے دو روزہ دورے پر لاہور آیا ہوا ہے۔ وفد نے آج پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں سپیکر رانا محمد اقبال خاں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر نے مزیدکہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کے اراکین اسمبلی پر مشتمل پارلیمانی وفد کا اہتمام نہایت خوش آئندہ اقدام ہے۔ "صوبائی " کے پلیٹ فارم سے اراکین اسمبلی چاروں صوبوں کے عوام کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس سے نہ صرف ملک میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے صوبوں کے درمیان مختلف مسائل کو سمجھنے اور ان کے حل کی طرف بڑھنے کا بھی موقع ملے گا۔آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ زندہ دلانِ لاہور نے لاہور آمد پر جس محبت کا اظہار کیا وہ اسے کبھی نہیں بھلا سکتے۔ وفد نے پنجاب اسمبلی کا ایوان دیکھا ۔ بعدازاں رانا محمد اقبال خاں نے وفد کے شرکاء کو تحائف بھی دیئے ۔

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

 فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Conference 2025