پریس ریلیزآف مسٹر سپیکربتاریخ 07-04-2017
صوبائی اسمبلی پنجاب
PAP/PRO/SPEAKER/17/25
لاہور۔(پریس ریلیز) 07اپریل 2017
پنجاب اسمبلی کے سینئر سیکرٹری رائے ممتاز حسین بابر سے ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے ہمدرد شوریٰ کے سیکرٹری علی بخاری کی سربرا ہی میں نونہال مقررین کیاایک وفد نے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کی ۔ وفد میں پاکستان کے تما م صوبوں سے نونہال مقررین شامل تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رائے ممتاز حسین بابر نے کہا کہ مستقبل کے معماروں کی تربیت اور اُن میں اعتماد سازی کے لیے ہمدرد فاؤنڈیشن ایک اچھا ادارہ ہے۔ ہمدرد فاؤنڈیشن سماجی بہبود اورانسان دوست سرگرمیوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ سینئر سیکرٹری نے کہا کہ قومی تعمیر و ترقی میں ہمدرد فاؤنڈیشن کے بانی جناب حکیم محمد سعید مرحوم کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ ہمدرد فاؤ نڈیشن نے پروفیشنل کالجز، ٹریننگ انسٹیٹیوٹس اور سکولز قائم کر کے عوام کو فری اورمعیاری تعلیم دی ہے۔ ہمدرد کالج آف ایسٹرن میڈیسن ، ہسپتال ، موبائل ڈسپنسریز اور ریسرچ لیبارٹریز میں کم قیمت پر ادویات کی دستیابی اور فری میڈیکل ٹیسٹوں کی سہولیات فراہم کرنا بہت بڑی خدمت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہمدرد فاؤنڈیشن عوامی خدمت کے جذبہ سے ملک کی خدمت جاری رکھے گا۔ وفد نے اسمبلی کا ایوان اور لائبریری بھی دیکھے۔
(عبد القہار راشد)
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750
0300-4284607