پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

04 اپریل 2017ء

پریس ریلیزآف مسٹر سپیکربتاریخ 04-04-2017

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/17/22

لاہور۔(پریس ریلیز) 04اپریل 2017

صوبہ میں کاروبار کے لیے ساز گار ماحول فراہم کرنے کے لیے حکومت نے بہترین پالیسیاں وضع کی ہیں۔

پاکستان دنیا میں امن کا خواہاں ہے اور دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن فائٹر ہے۔

سی پیک کی تکمیل سے غربت کا خاتمہ ہو گا اور ملک ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو گا۔سپیکر رانا محمد اقبال خاں

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کی برطانوی پارلیمانی وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو۔

 

          سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے برطانوی پارلیمنٹ کے 8رکنی وفد نے ایک مقامی ہوٹل میں ملاقات کی۔ سپیکر نے وفد کے اراکین کو پنجاب اسمبلی کی تاریخ اور پارلیمانی روایات سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے وفد کے اراکین کو پنجاب اسمبلی میں ہونیوالی قانون سازی سے آگاہ کیا اور وفد نے اسمبلی کی کارکردگی اور رولز آف پروسیجر سے آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کی انقلابی پالیسیوں کی بدو لت تعلیم ‘ صحت ‘ زراعت ‘ صنعت اور دیگر شعبہ جات بے مثال ترقی کر رہے ہیں۔سپیکر نے کہا کہ غریب اور متوسط طبقہ کے معیاری زندگی کو بلند کرنا وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشن ہے۔صوبہ میں کاروبار کے لیے ساز گار ماحول فراہم کرنے کے لیے حکومت نے بہترین پالیسیاں وضع کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں امن کا خواہاں ہے اور دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن فائٹر ہے۔ سپیکر نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل سے غربت کا خاتمہ ہو گا اور ملک ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو گا۔ روشن اور ترقی یافتہ پاکستان وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی خواہش ہے جس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے وہ شب و روز محنت کر رہے ہیں۔ برطانوی وفد کے رکن پارلیمنٹ رحمان چشتی نے پنجاب اسمبلی میں مفاد عامہ سے متعلق ہونے والی قانون سازی کو سراہا۔ انہوں نے اس مو قع پر پنجاب میں جمہوری روایات کے فروغ اور ملکی تعمیر و ترقی کے لیے حکومت کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر برائے اقلیتی و انسانی حقوق طاہر خلیل سندھو، صوبائی وزیر اوقاف زعیم قادری اور رکن صوبائی اسمبلی ماجد ظہور بھی موجود تھے۔

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Conference 2025