پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

12 اپریل 2017ء

Press Release of Dated 12-04-2017

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/17/26

لاہور۔(پریس ریلیز) 12اپریل 2017

 

      پنجاب اسمبلی کی فنانس کمیٹی کا اجلاس جناب سپیکر رانا محمد اقبال خاں کی زیر صدارت کے کمیٹی روم "A"میں منعقد ہوا۔جس میں رانا بابر حسین پارلیمانی سیکرٹری فنانس، محمد سبطین خاں، رائے محمد عثمان خان کھرل ، قیصر اقبال سندھو ، میاں طارق محمود، رانا محمد اقبال ہرنا،محترمہ عائشہ جاوید ممبران پنجاب اسمبلی ایڈنیشنل سیکرٹری فنانس خالد محمود چو ہدری نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر نے کمیٹی کے سامنے مالی سال 2016-17 کا نظر ثانی شدہ میزانیہ اور مالی سال 2017-18کا مجوزہ میزانیہ کے مسودات پیش کئے۔جوکہ کمیٹی نے باہمی اتفاق ِ رائے سے منظور کیے۔ مالی سال 2016-17کابجٹ جو کہ 01ارب 32کروڑ 07لاکھ63ہزار تھا۔ اس میں سے 15کروڑ 17لاکھ 86ہزارروپے کی بچت حکومت کو واپس کر دی گئی۔ جو کہ 11.50فیصد بنتی ہے۔ جبکہ مالی سال 2017-18کے لیے 01ارب51کروڑ 49لاکھ 50ہزار روپے کا بجٹ منظور کر لیا گیا۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ اسمبلی بلڈنگ اور ہاسٹلز میں زمانہ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ سیکیورٹی آلات کی تنصیب کوبھی یقینی بنایا جائے۔ کمیٹی نے سپیکر کے زیر نگرانی اسمبلی سیکرٹریٹ کی بچت کی کاؤشوں کو بھی سراہا۔

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

0300-4284607

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Conference 2025