پریس ریلیز 30 جولائی 2016
صوبائی اسمبلی پنجاب
PAP/PRO/SPEAKER/16/33
لاہور (پریس ریلیز)30 جولائی 2016
پاکستان کو ایک مضبوط جمہوری ریاست بنانے کے لیے ، بچوں کو تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہمارا اخلاقی اور قومی فرض ہے۔ رانا محمد اقبال خاں ہم سب کوذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر پاکستان کی خوشحالی کے لیے محنت کرنا ہوگی۔سپیکر پنجاب اسمبلی
تعلیم آج کے دور کی اہم ضرورت ہے‘ اس کے بغیر ترقی نا ممکن ہے۔ حکومت پنجاب اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے اور معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے ۔دیہی علاقوں میں اساتذہ کی کمی کو دور کیا جا رہا ہے۔ ہم سب کوذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر پاکستان کی خوشحالی کے لیے محنت کرنا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے سپیرئیرکالج کامونکی کی افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم تمام بچوں کے لیے اہم ہے ، چاہے ان کا تعلق کسی بھی طبقے سے ہو۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ہونہار اور نمایاں پوز یشنیں حاصل کرنے والے طلباء کی وظائف اور نقد انعامات سے بھرپورحوصلہ افزائی کر ر ہے ہیں۔ پاکستان کو ایک مضبوط جمہوری ریاست بنانے کے لیے ، بچوں کو تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہمارا اخلاقی اور قومی فرض ہے۔سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ تعلیم کسی معاشرے کے لیے روح کی حیثیت رکھتی ہے ۔آج ترقی یافتہ قومیں تعلیم کی بدولت ہی جانی پہچانی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر قابل قدر تعلیمی خدمات سر انجام دے رہا ہے ۔حکومت صوبہ میں اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے یہی وجہ ہے کہ وہ پرائیویٹ سیکٹر کی ہر ممکن امداداور حوصلہ افزائی کرتی ہے ۔ بین الاقوامی معیارکی تعلیم کی فراہمی کے خواب کو میاں محمد شہباز شریف عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔ اس سے غریب طلباء کو بھی اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر آئے ہیں۔
(عبد القہار راشد)
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750
موبائل نمبر:0300-4284607