پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

29 جولائی 2016ء

پریس ریلیز 29 جولائی 2016

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/16/32

لاہور۔(پریس ریلیز) 29جولائی 2016

محنت ، دیانتداری اور لگن سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور ادارے کے وقار کو ہمیشہ ملحوظ رکھیں۔ سینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر

 

آسٹریلیا کے پارلیمانی نظام میں کمیٹیوں کو ریڑھ کی ھڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ آسڑیلیا نے پارلیمانی کمیٹیوں کے ذریعے Check and blanceکا نظام متعارف کروایا ہے۔ محبت شجاع رانا ریسرچ آفیسر پنجاب اسمبلی

 

سینئر سیکرٹری پنجا ب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابرنے پنجاب اسمبلی کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محنت ، دیانتداری ، لگن سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور ادارے کے وقار کو ہمیشہ ملحوظ رکھیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس پنجاب اسمبلی کے ریسرچ آفیسر محبت شجاع رانا نے "پارلیمانی کمیٹیوں کے موثر کردار"کے حوالہ سے شرکاء کو بریفنگ دی ۔ واضح رہے کہ محبت شجاع رانا اور پنجاب اسمبلی کے دیگر افسران پر مشتمل وفد نے گزشتہ دنوں آسٹریلیا کی کوئینز لینڈ یونیورسٹی کی دعوت پر آسٹریلیا کا دورہ کیا۔21روزہ دورہ کے دوران وفد نے آسٹریلیا کے پارلیمانی طریقہ ہائے کار کا تفصیل سے مطالعہ کیا۔ محبت شجاع رانااجلاس کے شرکاء کو اپنے دورہ کے تجربات اور مطالعہ سے آگاہ کر رہے تھے۔ انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے پارلیمانی نظام میں کمیٹیوں کو ریڑھ کی ھڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ آسڑیلیا نے پارلیمانی کمیٹیوں کے ذریعے Check and balanceکا نظام متعارف کروایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹیوں کو پارلیمنٹ کی طرف سے جو بھی کام تفویض کیا جاتا ہے خواہ وہ قانون سازی ہو یا کوئی اور بزنس ہو اس سے میڈیا کے ذریعے پبلک کو آگاہ کیا جاتا ہے اور اس Issueسے متعلق ماہرین اور پبلک کو اپنی آراء دینے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے ۔ کوئی بھی آدمی پارلیمنٹ میں کسی بھی Issueپر اپنی رئے دے سکتا ہے اور پھر شفاف انداز سے ان کو رائے کو اہمیت دی جاتی ہے۔ باالفاظ دیگر عوام پارلیمنٹ کے فیصلوں میں بالواسطہ شریک ہوتے ہیں۔آخر میں محبت شجاع رانا نے پنجاب اسمبلی کی کمیٹیوں اور آسڑیلیا کی پارلیمانی کمیٹیوں کا تقابلی جائزہ پیش کیا اور اسمبلی کی بہتری کے لیے تجاویز بھی پیش کیں جنھیں سراہا گیا۔ شرکاء نے ڈسیک بجا کر تحسین کے کلمات ادا کیے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر نے کہا کہ آسٹریلیا کا دورہ کرنے والے وفد کی تجاویز جناب سپیکر رانا محمد اقبال خاں کو پیش کی جائیں گی تاکہ ان پر عمل درآمد ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی ملازمین کے مسائل کے حوالہ سے کہا کہ ملازمین کے مالی اور دیگر معاملات کے حل کے لیے جناب سپیکر نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو کہ چار ماہ میں حتمی فیصلہ کے لیے اپنی شفارشات جناب سپیکر کو پیش کر ے گی۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی ٹریننگزسے افسران کی کارکردگی میں بہتر ی آ رہی ہے۔ سینئر سیکرٹری نے تاکید کی کہ تمام ملازمین قواعد و ضوابط کی پابندی کریں۔ اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ رائے ممتاز حسین بابر نے محنتی افسران و اہلکار ان کی خدمات کو سراہا ۔              

 

 (عبدالقہار راشد (

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر 042-99200310فیکس نمبر042-992004750 موبائل نمبر0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Conference 2025