پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

20 مئی 2016ء

پریس ریلیز 20 مئی 2016

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/16/23

لاہور۔(پریس ریلیز) 20 مئی 2016      

         

 وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف معاشی مسائل کے باوجود محکمہ صحت میں خاطرخواہ انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔ صحت کے مسائل کو حل کرنے کیلئے شب وروز ہنگامی بنیادوں پر کام ہورہاہے تاکہ غریب عوام کے علاج معالجہ کے لئے بہترسہولیات فراہم کی جاسکیں۔ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں ایک مقامی ہوٹل نے نرسوں کے عالمی دن پر میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان ریڈ کریسنٹ سو سائٹی کے زیراہتمام نرسنگ کا عالمی دن منایا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی رانا محمد اقبال خاں تھے۔تقریب میں لاہور کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کی نرسوں نے شرکت کی۔ مقررین نے نرسوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سپیکر نے کہا نرسز مریضوں کی خدمت کر کے معاشرہ میں اپنا موثر کردار ادا کر تی ہیں۔خدمت کے جذبہ سے کام کرنا عبادت ہے۔ انہوں نے نرسوں کے مسائل حل کرانے کی بھی یقین دہانی کروائی ۔ تقریب سے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الہیٰ نے بھی خطاب کیا۔ بعدازاں نرسز میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم بھی کی گئیں۔

 

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Conference 2025