پریس ریلیز 29 اپریل 2016
صوبائی اسمبلی پنجاب
PAP/PRO/SPEAKER/16/18
لاہور۔(پریس ریلیز) 29اپریل 2016
سپیکر رانامحمد اقبال خاں نے کہاہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنے ملک کو معاشی طور پر مضبوط کر سکتے ہیں۔ میاں محمد نواز شریف ملک سے اندھیرے دور کرنے کا وعدہ پور ا کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں، بلا شبہ انرجی کے بحران کا شکار ہیں مگر موجودہ حکومت انشاء اللہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے میں کامیاب ہو گی۔ ملک میں مواصلات کے نظام میں بہتری آئی ہے۔ لاہور اور دیگر شہروں میں شہریوں کو اندرونِ شہر سفر کی اعلیٰ سہولیات میسر آ رہی ہیں۔ ملکی معیشت مضبوط ہو رہی ہے ۔ملک کی بقاء، سلامتی ، ترقی اور خوشحالی کے لیے کرپٹ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہو گا۔ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے لیے مل کر محنت کر نا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسسز) ( PIPSکے زیراہتمام اسمبلی سٹاف کی چار روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جو مقامی ہوٹل میں پنجاب اسمبلی کے سٹاف کے لیے Presentation Skillsکے حوالہ سے گزشتہ چار روز سے تربیتی ورکشاپ چل جاری ہے۔ ورکشاپ کے آخری سیشن میں سپیکر رانا محمد اقبال خاں مہمانِ خصوصی تھے۔ ا س موقع پر ا نہوں نے کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ اسمبلی سٹاف نے ہمیشہ اراکین اسمبلی کے لیے خوش دلی اور محنت سے کام کر کے بہترین سروسز فراہم کی ہیں۔ یہ بات لائق تحسین ہے کہ PIPSاراکین اسمبلی اور سٹاف کی ٹریننگ اور ورکشاپس کے ذریعے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی معاونت کر رہے ہیں۔ پارلیمنٹرینز اور سٹاف کی ٹر یننگ سے ان کی کارکردگی میں یقینی طور پر بہتری آتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ (PIPS) اور پنجاب اسمبلی پارلیمنٹ ، جمہوریت کے فروغ کے لیے اپنا موثر کردارادا کر تے ر ہیں گے۔ ایسی ورکشاپ سے سٹاف کی کارکردگی بڑھے گی اور رولز آف پروسیجر کو پہلے سے زیادہ سمجھنے میں مدد ملے گیا اور اسمبلی سٹاف قانون سازی میں بہتر طور پر اراکین اسمبلی کی معاونت کر سکے گااور شرکاء کو اپنے خیالات اور تجربات ایک دوسرے سے Exchangeکرنے کا بہت اچھا پلیٹ فار م میسر آتا ہے۔رانا محمد اقبال خا ں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اسمبلی اور اسمبلی سٹاف کی بہتری کے لیے کو شاں رہے ہیں۔ میں اسمبلی سٹاف سے بھی یہ توقع رکھتا ہوں کہ آپ اپنی خواہشات اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر اسمبلی کی خدمت کریں گے۔ انہوں نے اسمبلی سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ وقت کی پابندی کریں کیونکہ جو قومیں وقت کی قدر نہیں کرتیں وہ ترقی نہیں کر سکتیں۔بعدازاں سپیکر نے ورکشاپ کے شرکاء میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے۔اس موقع پر پنجاب اسمبلی کے سپیشل سیکرٹری حافظ محمد شفیق عادل اور ڈپٹی سیکرٹری خالد محمود بھی موجود تھے۔
(عبد القہار راشد)
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750
موبائل نمبر:0300-4284607