پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

15 اپریل 2016ء

پریس ریلیز 15 اپریل 2016

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/16/15

 لاہور۔( پریس ریلیز )15اپریل 2016

 

اراکین اسمبلی عوام کے نمائندے ہیں ان کے کام ترجیحی بنیادوں پر کئے جائیں۔ اسمبلی سوالات کے جوابات بروقت اور درست آنے چاہیں ارکین اسمبلی کی عزت و احترام کو ملحوظ رکھنا افسران کا فرض ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کی چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن زاہد سعید کو ہدایت

 

          سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ پارلیمانی سیکرٹری اور وزر اء ا یوان میں تیاری کر کے آیا کریں ۔ پنجاب اسمبلی کا ایوان ملک کا سب سے بڑا ایوان ہے ۔اراکین اسمبلی اجلاس میں حاضری کو یقینی بنائیں۔محکمہ جات کی کارکردگی کو چیک کرنا عوامی نمائندوں کا حق ہے ۔افسران عوامی نمائندوں کے تابع ہے ۔عوامی نمائندے عوام کے ووٹ لے کر آتے ہیں اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے سرکاری ملازمین ان سے بھرپور تعاون کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی طرف سے پارلیمانی سیکرٹریز کے اعزاز میں دیے گئے ناشتہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ناشتہ میں ڈپٹی سپیکر سردار شیر علی گورچانی صوبائی وزراء ،پارلیمانی سیکرٹریز ، چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید ،سینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر اور اسمبلی کے دیگر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب میں سپیکر نے چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایات دیں اور کہا کہ اراکین اسمبلی عوام کے نمائندے ہیں ان کے کام ترجیحی بنیادوں پر کئے جائیں۔ اسمبلی سوالات کے جوابات بروقت اور درست آنے چاہیں ارکین اسمبلی کی عزت و احترام کو ملحوظ رکھنا افسران کا فرض ہے۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ پارلیمانی سیکرٹری اور وزراء ایوان میں تیاری کر کے آیا کریں ۔ محکمہ جات کی کارکردگی کو چیک کرنا عوامی نمائندوں کا حق ہے ۔افسران عوامی نمائندوں کے تابع ہے ۔عوامی نمائندے عوام کے ووٹ لے کر آتے ہیں اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے سرکاری ملازمین ان سے بھرپور تعاون کریں۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے سپیکر کو یقین دہانی کروائی کہ عوامی نمائندوں کی شکایات کا ازالہ کریں اور عوام کے مسائل کے حل کرنے میں اراکین اسمبلی سے بھر پور تعاون کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ معزز ممبران اسمبلی اور اسمبلی ایوان قابل عزت اور سپریم ہے سوالات کے جوابات اور دیگر کارروائی کے لیے منسٹرز اور پارلیمانی سیکرٹریز کی تیاری کروائیں گے۔ انہوں نے ایوان کے لیے تیاری کروانا محکمہ کی ذمہ داری قرار دیا۔

عبدالقہار راشد

افسر تعلقات عامہ

(042-99200310 ، 03004284607)

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Conference 2025