پریس ریلیز جناب سپیکر 17 فروری 2016
صوبائی اسمبلی پنجاب
PAP/PRO/SPEAKER/16/06
لاہور۔( ْ پریس ریلیز ) 17فروری 2016
سپیکر رانامحمد اقبال خاں سے گورنر گلگت بلتستان اور ان کی اہلیہ کی اسمبلی چمبرز میں ملاقات
سپیکر رانامحمد اقبال خاں سے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خاں اور انکی اہلیہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی رکن محترمہ رانی عتیقہ غضنفر نے اسمبلی چیمبرز میں ملاقات کی ۔ جس میں باہمی دلچسپی، خاص طور پر پارلیمانی اور اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی اور سینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا محمد اقبال خاں نے میر غضنفر علی خاں کو گلگت بلتستان کا گورنر بننے پر مبارکباد پیش کی ۔ گورنر اور انکی اہلیہ نے پنجاب اسمبلی کے رواں اجلاس کی کارروائی بھی دیکھی ۔ بعد ازاں معزز مہمانوں کو سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے اسمبلی شیلڈزاور تحائف بھی پیش کئے۔
(عبدالقہار راشد(
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر 04299200310 فیکس نمبر042992004750
موبائل نمبر 03004284607