پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

27 مئی 2015ء

Press Release of Mr. Speaker 27-May-2015

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/15/16

لاہور۔(پریس ریلیز)27مئی 2015

 

قومی ایکشن پلان نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی۔ دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت اور پاک فوج دہشت گردوں کو بھاگنے نہیں دے گی وہ دن دور نہیں جب پاکستان پرامن ملک کے طور پر جانا جائے گا۔ سپیکر رانا محمد اقبال خاں

 

 سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ قومی ایکشن پلان نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے،دہشت گردی کا جڑسے خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،حکومت اور افواجِ پاکستان دہشت گردوں کو بھاگنے کا موقع نہیں دے رہے،وہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیامیں پرامن ملک کے طور پر جانا جائے گا،ریاست کیخلاف بندوق اٹھانے والا ہر شخص دہشت گرد ہے ،دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ، دہشت گردوں کو چن چن کر مارا جارہاہے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے مقامی ہوٹل میں " پرامن پاکستان کانفرنس"سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ افواج پاکستان آئندہ نسلوں کا مستقل پر امن اور محفوظ بنانے کے لیے ملک دشمن قوتوں کے خلاف برسر پیکار ہیں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ قیام امن کے لیے شہداء کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ ملکی ترقی کا انحصار قیام امن سے وابستہ ہے۔رانامحمد اقبال خاں نے مزید کہاکہ مذہبی فرقہ واریت اور لسانی تعصبات سے امن قائم نہیں رہ سکتا۔بین المذاہب ہم آہنگی سے ملک اور معاشرے کو پرامن بنا سکتے ہیں۔اقوام عالم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا ساتھ دیں۔ پرامن پاکستان کے لیے طبقاتی کشمکش ختم کرنا ہو گی، غریب و امیر کا فرق مٹانا ہو گا۔ تعلیم ، روز گار اور صحت مند معاشرہ قیام امن کی ضمانت ہے۔رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ اسلام محبت اور رواداری کادرس دیتا ہے ۔اسلام پرامن دین ہے جس نے انسانوں کو سب سے زیادہ حقوق دیے ہیں ۔ انہوں نے حدیث نبویﷺ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دیگر مسلمان محفوظ رہیں۔ قائداعظم کے رہنما اصول ایمان، اتحاد، تنظیم سے رہنمائی حاصل کرنا ہو گی۔ سپیکر کاکہناتھا کہ حکومت پاکستان دنیا میں امن کی خواہاں ہے۔ دہشت گردی ایک ناسور ہے۔ اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ پرامن پاکستان کے لیے عدل و انصاف، مساوات جیسے زریں اصولوں پر عمل کرنا ہو گا۔

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750
 موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات

CPA Conference 2025