Press Release 28-01-2015
صوبائی اسمبلی پنجاب
PAP/PRO/SPEAKER/15/02
لاہور۔(پریس ریلیز) 28جنوری 2015
اسمبلی سیکرٹریٹ کی کارکردگی بہتر بنانے اور سٹاف کی ٹریننگ کے لیے تربیتی کورسز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ سیکرٹری پنجا ب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابرکا خطاب
سیکرٹری پنجا ب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابرنے پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں اسمبلی کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی سیکرٹریٹ کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے سٹاف کی ٹریننگ اور تربیتی کورسز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سپیکر رانا محمد اقبا ل خاں ہمیشہ سٹاف کی بہتری کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ رائے ممتاز حسین بابرنے کہا کہ محنتی افسران و اہلکاران لائق تحسین ہیں۔ اس موقع پر پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سیکرٹری چوہدری عامر حبیب نے آسٹریلیاکی پارلیمنٹ کے حالیہ دورہ سے متعلق بتاتے ہوئے آسٹریلوی پارلیمنٹ اور پارلیمانی کمیٹیوں کی کارکردگی اور اسمبلی کی کارروائی کے طریقہ کار سے متعلق بریفنگ دی ۔ جس میں اسمبلی افسران نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔میٹنگ میں اسمبلی کے سینئر اسٹیٹ آفیسر نوید اسلم نے PIPSکے زیر اہتمام تربیتی کورس کے تجربات شیئر کرتے ہوئے اسمبلی کے فائل ورک کو بہتر بنانے کے لیے مفید معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے ٹریننگ کے حوالے سے PIPS کی خدمات کا تفصیل سے ذکر کیا۔ اور اس ادارے کو قانون ساز اسمبلیوں کے سٹاف کے لیے نعمت قرار دیا۔
)عبدالقہار راشد(
فون نمبر 042-99200310فیکس نمبر042-992004750
موبائل نمبر 03004284607